• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 149921

    عنوان: علاج كی غرض سے مرد وعورت كا ناپاكی كی حالت میں قرآن كی سورت یا آیت پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا عورت حیض ونفاس میں قرآن پاک کی کسی سورت یا آیت کی تلاوت ثواب اور عبادت کی نیت سے نہیں بلکہ علاج کی غرض سے پڑھ سکتی ہیں، اسی طرح مرد حالت جنابت میں علاج کی غرض سے پڑھ سکتا ہے۔

    جواب نمبر: 149921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 664-602/H=6/1438

    تلاوت ثواب اور عبادت کی نیت سے تو پڑھنا جائز نہیں البتہ علاج کی غرض سے مرد و عورت دونوں پڑھ سکتے ہیں: لابأس بقراء ة ادعیة ومسہا وحملہا اھ درمختار وفی شرحہ الفتاویٰ رد المحتار (قولہ بقصدہ) فلو قراء ت الفاتحة علی وجہ الدعاء اوشیأ من الآیات التی فیہا معنی الدعاء ولم ترد القراء ة لابأس بہ کما قدمناہ عن العیون لابی اللیث وان مفہومہ ان مالیس فیہ معنی الدعاء کسورة ابی لہب لایوٴثر فیہ قصد غیر القرآنیة اھ ج:۱/۱۹۵، (مطبوعہ نعمانیہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند