معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 605635
كیا عورت عدت كی حالت میں چھت پر چڑھ سكتی ہے؟
عدت کے درمیان اگر عورت چھت پر چڑھ جائے تو کیا عدت میں کچھ فرق پڑے گا؟
جواب نمبر: 605635
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 983-781/M=12/1442
دورانِ عدت، عورت گھر کی چھت پر چڑھ سکتی ہے، اس سے عدت میں کوئی فرق نہیں پڑتا؛ البتہ چھت کھلی ہو تو اس کا خیال رہنا چاہئے کہ نامحرم کی نظر نہ پڑے اور بے پردگی نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند