• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 170289

    عنوان: عادت پر حیض بند ہونے کی صورت میں غسل سے پہلے زبانی تلاوت قرآن پاک کا حکم

    سوال: ایک عورت کا عدت کے مطابق حیض رک گیا تو کیا غسل کرنے سے قبل وہ زبانی تلاوت کر سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:798-652/N=9/1440

    عادت پر یا عادت سے پہلے حیض بند ہونے پر عورت جب تک غسل نہ کرلے ، وہ پاک نہیں ہوتی ؛ بلکہ جنبی مرد کی طرح ناپاک رہتی ہے ؛ لہٰذا عادت پر حیض بند ہونے کی صورت میں بھی قرآن پاک کی زبانی تلاوت کے لیے عورت کا غسل کرنا ضروری ہوگا، اُس سے پہلے وہ زبانی قرآن پاک کی تلاوت بھی نہیں کرسکتی۔

    ویفترض بحیض للنص ونفاس بعد الطھر من نجاستھما بالانقطاع إجماعاً (مراقي الفلاح مع حاشیة الطحطاوي علیہ، کتاب الطھارة، فصل ما یوجب الاغتسال، ص: ۱۰۰، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)، ویحرم بالجنابة خمسة أشیاء: الصلاة وقراء ة آیة من القرآن الخ (نور الإیضاح مع مراقی الفلاح وحاشیة الطحطاوي علیہ، کتاب الطھارة، باب الحیض والنفاس والاستحاضة، ص: ۱۴۷، ۱۴۸)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند