• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 605745

    عنوان:

    کیا ایک مدرسے کی رقم دوسرے مدرسے یا مسجد میں لگ سکتی ہے ؟

    سوال:

    زید ایک مدرسہ چلاتا تھا کسی وجہ سے وہ مدرسہ بند ہو گیا مستقبل میں چلنے کی بھی امید نہیں ہے مدرسہ کا عطیہ کا کچھ روپیہ زید کے پاس بچا رکھا ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا یہ روپیہ مسجد کی تعمیر میں لگ سکتا ہے ۔

    جواب نمبر: 605745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1264-825/B=12/1442

     مدرسہ کے ارباب حل وعقد کی اجازت کے بعد لگاسکتے ہیں۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ ایک وقف کا بچا ہوا مال اسی کے جنس وقف میں لگائیں یعنی مدرسہ کا بچا ہوا پیسہ دوسرے مدرسہ میں لگانا چاہئے کیونکہ ایک مدرسہ دوسرے مدرسہ کی جنس سے ہے اور مسجد وقف کی دوسری جنس ہوجاتی ہے اس لئے مسجد میں نہ لگائیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند