• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 62279

    عنوان: مسجد كے سامان كا استعال

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ٹھنڈ آنے والی ہے فجر کی نماز پڑھنے کے بعد ہم کچھ دیر کے لیے مسجد میں ہی لیٹ جاتے ہیں ، کیا ہم مسجد کی چادر اوڑھ سکتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے؟ مطلب یہ کہ مسجد کے سامان کا استعمال جائز ہے یا ناجائز ہے؟

    جواب نمبر: 62279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 295-295/B=4/1437-U حدیث شریف میں آیا ہے کہ مسجد نماز پنجگانہ ادا کرنے کے لیے اور اللہ کا ذکر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، لیٹنے اور سونے کے لیے نہیں بنائی گئی ہے، اس لیے آپ نماز فجر کے بعد مسجد میں نہ لیٹیں نہ ہی مسجد کی چادر استعمال کریں، بلکہ گھر جاکر لیٹیں اور گھر کی اپنی چادر استعمال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند