• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 605220

    عنوان:

    مسجد كے اردگرد قبرستان ہے‏، كیا مسجد كی توسیع كی جاسكتی ہے؟

    سوال:

    ہمارے یہاں ایک مسجد شریف ہے جو ہمارے اجداد کے مطابق بہہت پرانی ہے مسجد کے ارد گرد قبرستان ہے اب ہم لوگ مسجد شریف کی توسیع کرنا چاہتے ہے کیا ہم اب چاروں طرف مسجد کی توسیع کر سکتے ہیں مہربانی کرکے وضاہت کیجیے ۔

    جواب نمبر: 605220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1145-780/B=12/1442

     صورت مذکورہ میں مسجد کے ارد گرد اگر قبرستان ہے اور وہ وقف ہے تو قبرستان کی زمین لے کر مسجد کی توسیع کرنا جائز نہیں۔ مسجد کا وقف علیحدہ ہوتا ہے اور قبرستان کا وقف علیحدہ ہوتا ہے۔ ایک وقف کو دوسرے وقف میں استعمال کرنا جائز نہیں۔ آپ مسجد کو دو منزلہ بنالیں اور اس میں نماز پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند