• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 58839

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ہذا کے بارے میں شہر کی چھوٹی مسجد جس میں صرف دس لوگ ہی نماز ادا کرسکتے ہیں ، ایسی مسجد میں نماز جمعہ جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ہذا کے بارے میں شہر کی چھوٹی مسجد جس میں صرف دس لوگ ہی نماز ادا کرسکتے ہیں ، ایسی مسجد میں نماز جمعہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 58839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 817-847/L=7/1436-U اگر امام کے علاوہ تین مقتدی اور ہوں تو اس چھوٹی مسجد میں بھی جمعہ کی نماز درست ہوجائے گی؛ البتہ چونکہ جمعہ کے قیام کے مقاصد میں شان وشوکت کا اظہار بھی ہے؛ اس لیے اگر شہر کی دیگر مساجد میں جمعہ ہوتی ہو تو وہیں جاکر جمعہ کی نماز ادا کی جائے اس چھوٹی مسجد میں جمعہ کی نماز قائم نہ کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند