• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 600480

    عنوان: مدرسہ كی جگہ پر جہاں كبھی كبھی نماز پڑھ لیتے تھے‏، وہاں بیت الخلاء، استنجا خانہ بنوا سکتے ہیں؟

    سوال:

    مسجد کے احاطے میں تیس سال سے مدرسہ چل رہا تھا اور تعلیم کا سلسلہ آج تک جاری ہے ،کبھی کبھی نما ز بھی پڑھ لیا کرتے تھے ۔اب مسجد کا تعمیر ی کام ہو رہا ہے ،کیا ایسی صورت میں از روئے شرع اس جگہ پر بیت الخلاء، استنجا خانہ بنوا سکتے ہیں؟مہر بانی فرما کرفتوی مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 173-210/B=03/1442

     جی ہاں اگر وہ جگہ خارج مسجد حصہ ہے تو اس میں بیت الخلاء بنوا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند