• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 58452

    عنوان: آج کل ضرورت کس کو کہیں گے، کہ مدرسہ سے تنخواہ مقرر کی جائے ایک مدرس کے لیے؟

    سوال: آج کل ضرورت کس کو کہیں گے، کہ مدرسہ سے تنخواہ مقرر کی جائے ایک مدرس کے لیے؟

    جواب نمبر: 58452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 435-449/H=6/1436-U نیک، صالح، منتقی لوگ جو فیشن وغیرہ فضولیات سے بچتے رہنے کا اہتمام کرتے ہیں ان کے اخراجات کو ملحوظ رکھ کر مدرس اور اس کے اہل وعیال (جن کا خرچہ شرعاً مدرس کے ذمہ ضروری سمجھا جاتا ہے) کو جتنی تنخواہ کفایت کرتی رہے بمشورہ مقامی علمائے کرام اتنی مقدار کم از کم مقرر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند