• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 156763

    عنوان: مسجد كی بچی ہوئی رقم غریبوں كو دینا؟

    سوال: اگر کسی غیر مسلم نے مسلمانوں کو ایک زمین دی، اب اس زمین پر مسلمانوں نے مسجد بنائی اور اس مسجد میں رقم بہت آتی ہے ، استعمال کے بعد بھی بچ جاتی ہے تو اس رقم کو کسی غریب کو دے سکتے ہیں؟ اور قرض کے طور کسی غریب کو دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:306-272/L=3/1439

    مسجد کے لیے جمع کردہ رقم کو کسی غریب کو دینا یا قرض کے طور پر دینا جائز نہیں؛البتہ اگر مسجد کی رقم زائد ازضرورت ہے اور اس رقم کی نہ تو فی الحال ضرورت ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کی کوئی ضرورت محسوس ہوتی ہو تو اس رقم کو قریب کی کسی ایسی مسجد میں دینے کی گنجائش ہوگی جس میں رقم کی ضرورت ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند