عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 159708
جواب نمبر: 159708
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:761-694/sn=8/1439
پرانی تعمیر میں جتنا حصہ مسجد شرعی کا تھا تعمیر نو کے بعد اس کی کسی جگہ کو راستہ نہ بنایا جائے؛ کیونکہ اس کا احترام مثل مسجد کے ضروری ہے اور اسے مسجد ہی میں شامل رکھا جائے، ہاں اگر مسجد شرعی سے زائد کچھ زمین تعمیر نو میں شاملِ مسجد کی جائے تو وہاں سے راستہ بناسکتے ہیں راستہ کی نیت کی صورت میں یہ جگہ مسجد شرعی نہ بنے گی اور نہ اس کا احترام مثل مسجد ضروری ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند