• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 30736

    عنوان: جناب یوسف نے اپنی زمین پر ایک مسجدتعمیر کی ہے۔ میں نے سناہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کے ذریعہ دی گئی زمین پر مسجد نہیں بنائی بلکہ اس کی قیمت اداکرنے کی بات کہی اور پھر اس پر مسجد تعمیر کی گئی۔ براہ کرم، بتائیں کہ جناب یوسف کی اپنی زمین پر بنائی گئی مسجد شریعت کی نظر میں درست ہے؟ اور کیا اس مسجد میں نماز اداکی جاسکتی ہے؟

    سوال: جناب یوسف نے اپنی زمین پر ایک مسجدتعمیر کی ہے۔ میں نے سناہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کے ذریعہ دی گئی زمین پر مسجد نہیں بنائی بلکہ اس کی قیمت اداکرنے کی بات کہی اور پھر اس پر مسجد تعمیر کی گئی۔ براہ کرم، بتائیں کہ جناب یوسف کی اپنی زمین پر بنائی گئی مسجد شریعت کی نظر میں درست ہے؟ اور کیا اس مسجد میں نماز اداکی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 30736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):429=429-3/1432

    آپ نے جو کچھ سنا ہے اس کا حوالہ مطلوب ہے، جناب یوسف نے اگر اپنی مملوکہ زمین میں مسجد بنائی ہے، کسی مغصوبہ یا غیر کی زمین میں نہیں بنائی ہے تو یہ درست ہے اور اس میں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند