• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 604894

    عنوان:

    كسی كے پلاٹ پر بغیر اجازت مسجد تعمیر كرنا؟

    سوال:

    حضرت میرا نام محمد فیصل ملک ہے ۔ اور میں جیس مین لین لاہور کینٹ میں رہتا ہوں۔ میرے پلاٹ پر لین کے کچھ لوگوں نے میری اجازت کے بغیر مسجد بنا دی ہے ۔ اس وقت میں پاکستان میں نہیں تھا۔ حالانکہ ان میں سے ایک آدمی کا اپنا پلاٹ بھی تھا۔ کیا قبضہ کر کے بغیر اجازت مسجد بنانا جائز ہے ؟ اور اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:804-561/sd=10/1442

     بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں اگر آپ مذکورہ پلاٹ کے مالک تھے، تو آپ کی اجازت کے بغیر اس میں مسجد کی تعمیر درست نہیں ہوگی اور ایسی مسجد، مسجد شرعی نہیں بنے گی، اس میں نماز پڑھنے سے مسجد شرعی کا ثواب حاصل نہیں ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند