• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 165302

    عنوان: مسجد بنانے سے پہلے تہ خانے میں ماركیٹ بنانا؟

    سوال: محلہ واسل پور، ضلع: اَروال، صوبہ: بہار میں ایک مسجد کے لئے زمین لی گئی ہے تو وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ زمینی منزل (گراوٴنڈ فلور) میں ہال رہے گا جس میں پروگرام کے لئے اور مارکیٹ کے لئے استعمال کیا جائے گا اور مسجد پہلے منزل سے رہے گی۔ مگر کسی نے مسئلہ بتایا کہ مسجد کی زمین پر کسی طرح کا پروگرام اور مارکیٹ کے لئے نہیں استعمال کرسکتے ہیں، اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایسا بنے گا تو لوگ نشہ کرکے بھی آئیں گے اور ناپاکی کی حالت میں بھی آسکتے ہیں اور مسجد اوپر رہے گی تو مسجد کی بے حرمتی ہوگی اور گناہ ہوگا۔ براہ کرم، اس مسئلہ پر قرآن و حدیث کے مطابق روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 165302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 50-161/B=2/1440

    اگر اس زمین پر مسجد بنانے سے پہلے ہی نیچے کے تہ خانہ میں مارکیٹ ، یا ہال بنانے کی نیت تھی تو نیچے گراوٴنڈ فلور میں ہال بنانا دوکانیں بنانا مصالح مسجد کے لئے جائز ہے۔ اور گراوٴنڈ فلور سے اوپر کی منزل میں مسجد رہے گی تو ایسا کرنا جائز ہے۔ بشرطیکہ ہر منزل کی ملکیت مسجد کی ہو۔ مگر بہتر یہ ہے کہ ہر منزل نماز کے لئے بنائی جائے یا نیچے کی منزل میں مسجد کا سامان رکھنے اور ٹھنڈا پانی کا اہتمام رکھنے کے لئے بنالیں۔ مارکیٹ بنانے میں بہت شور وغل رہے گا۔ اور نمازیوں کی نماز کا احترام ختم ہو جائے گا اس لئے احب البلاد اور ابغض البلاد کا اتصال مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند