عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 600565
کسی عربی عبارت کو قرآن کے مثل پر پرکھنے کا معیار
معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر کو شخص کسی عربی عبارت کو قرآن کے مثل قرار دے تو اس کو پرکھنے کا کیا معیار ہے جس سے یہ معلوم ہوس کے کہ یہ قرآن کے مثل نہیں ہے ۔ جیسے اگر کو شخص سورہ کوثر کے اخیر میں ماھذا قول البشر کو قرآن کے مثل کہنے لگے تو اس کا رد کیسے کریں گے ؟
جواب نمبر: 600565
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 192-152/H=02/1442
ہم اور آپ تو عجمی لوگ ہیں کسی عربی عبارت کو قرآن کے مثل ہونے کا سمجھ لینا معیار نہیں بڑے بڑے فصحاء و بلغاءِ عرب کے سامنے تحدی کی گئی اور انہوں نے اپنے عجز کو تسلیم کرلیا اصل معیار وہ ہے علوم القرآن میں حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی نے اس پر تفصیل بحث فرمائی ہے اُس کو ملاحظہ کرلیں شاید آپ کے قابو میں کچھ آجائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند