عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 503
اگر ہم ایسی سورة پڑھیں جس میں سجدہ واقع ہو مثال کے طور پر سورة العلق، ہمیں اسے بار بار پڑھنا پڑتا ہے، تو کیا ہمیں ہر بار پڑھنے پر سجدہ کرنا ہوگا؟براہ کرم ، تفصیل سے جواب دیں کہ کن صورتوں میں سجدہ کریں گے اور کن صورتوں میں نہیں کریں گے؟
جواب نمبر: 503
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 331/ن=317/ن)
ایک مجلس میں سجدہٴ تلاوت والی آیت خواہ کتنی ہی مرتبہ پڑھی جائے، صرف ایک سجدہ کافی ہوجائے گا۔ اوراگر ایک ہی آیتِ سجدہ یا سورة مختلف مجالس میں پڑھی گئی تو ہرمرتبہ پڑھنے پر علیحدہ سجدہ واجب ہوگا: کمن کررھا أي الآیة الواحدة في مجلس واحد حیث تکفیہ سجدة واحدة... لأن النّبي صلی اللّہ علیہ وسلم کان یقروٴھا علی أصحابہ مرارًا ویسجد مرّة (مراقي الفلاح، ص494)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند