• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601827

    عنوان:

    قرآن پاک کا رسم اخط تبدیل کرنا

    سوال:

    اگر قرآن مجید میں موجود لفظ "ی" کو ہم "ے" لکھ دیں تو کیا یہ صحیح ہے اور اگر صحیح نہیں تو اس طرح لکھنے میں کیا معنی میں کوئی فرق آئے گا۔

    جواب نمبر: 601827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:349-396/sd=7/1442

     مصاحفِ عثمانی کے رسم الخط کی تبدیلی باجماع امت حرام ہے،خواہ معنی میں کوئی تغیر نہ ہو، پس صورت مسئولہ میں قرآن مجید میں موجود لفظ ”ی“ کو ”ے“ لکھنا جائز نہیں ہے۔

    قال الإمام أحمد بن حنبل رحمہ اللہ: تحرم مخالفة خط مصحف عثمان فی واو أو ألف أو یاء أو غیر ذلک (مناہل العرفان، المبحث العاشر فی کتابة القرآن ورسمہ ومصاحفہ: ۳۴۲/۱المکتبة العصریة، بیروت) مزیدتفصیل کے لیے دیکھیے: جواہر الفقہ ، جلد دوم، زکریا، دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند