متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 69098
جواب نمبر: 6909801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1290-1286/N=11/1437 بغض اور کینہ سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ آدمی اپنے اندر زیادہ سے زیادہ فکر آخرت پیدا کرے اور دنیوی چیزوں کو زیادہ اہمیت نہ دے، انشاء اللہ بغض وکینہ سے حفاظت رہے گی۔ اور اگر کسی صاحب نسبت شیخ کامل سے اصلاحی تعلق قائم کرلیا جائے اور اس طرح کے امراض کا اس سے علاج کرایا جائے تو یہ بہت مفید طریقہ کار ہے، آدمی اس طرح آہستہ آہستہ مومن کامل ہوجاتا ہے ، اللہ تعالی ہم سب کو ایمان کامل عطا فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ممبئی شہر (انڈیا) میں رہتا ہوں۔ اور میرا گاؤں بجنور، کرت پور (یوپی) ہے۔ (۲) مجھے اپنے نفس کاتذکیہ کرنا ہے، اپنی اصلاح کرنی ہے، اوربیعت ہونا ہے۔ (۳) مجھے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ طریقہ کے بزرگ سے بیعت ہونا ہے۔ (۴) کیا آپ کی جانکاری میں دیوبند سے تعلق رکھنے والے، ممبئی یا بجنور میں رہنے والے کوئی نقشبندی بزرگ ہیں، جن سے میں اصلاحی تعلقات قائم کرسکتا ہوں؟ (۵) یا دیوبند کے ہی کسی نقشبندی بزرگ سے خط و کتابت کے ذریعہ میں اصلاحی تعلق قائم کرسکتا ہوں یا بیعت ہوسکتا ہوں؟ (۶) کیا آپ اس سلسلہ میں میری مدد کرسکتے ہیں؟ کیوں کہ میں ممبئی اور اپنے گاؤں کرت پور میں کسی بھی نقشبندی بزرگ کونہیں جانتا۔ (۷) میں نے حضرت ذو الفقار احمد نقشبندی کے بیانات انٹر نیٹ پر سنے ہیں اوران کی کتابیں بھی پڑھتا ہوں، میں نے ہر چند کوشش کی کہ میں کسی طرح ذو الفقار صاحب یا ان کے کسی خلیفہ سے اصلاحی تعلق قائم کرلوں، لیکن اللہ کی مدد شامل حال نہیں ہوئی۔ (۸) بہر حال آپ بزرگ سے گزارش ہے کہ آپ میری اللہ کے لیے مدد فرمائیں اور میری اصلاح کے لیے صحیح مشورہ دیں۔
4518 مناظرمیراسوال یہ ہے کہ چلہ کشی کرنا کیسا ہے کیا یہ کسی حدیث یا شعار صحابہ سے ثابت ہے؟ اگر ثابت ہے تو اس کی زور و شور سے تبلیغ کیوں نہیں کی جاتی؟ امید ہے کی تشفی بخش جواب دیں گے۔
7103 مناظرذکر کے متعلق مسئلہ پوچھنا تھا کہ اگر کسی کو سیکھانے کے لیے جہراً ذکر کرایا جائے مثال کے طور پر بچے جوپڑھتے ہیں یا جو نئے اسلام میں داخل ہوتے ہیں، توکیا یہ بدعت میں شمار ہوتا ہے؟ بعض کا کہنا ہے کہ یہ بدعت ہے، کیوں کہ یہ اسلام میں نئی چیز کا ایجادکرنا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں ہے۔ تو کیا اس بارے میں کسی کتاب میں کوئی حدیث یا صحابی کا قول یا عمل ہے؟
2136 مناظرمیں گناہوں سے کیسے بچوں؟
10468 مناظرمجھے
ابدال، قطب، غوث اور مجدد کے بارے میں بتائیں۔