• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 21873

    عنوان:

    ذکر خفی کی ابتدا کب ہوئی کیا سید محمد جونپوری نے اس کی ابتدا کی ، ہمارے ہندوستانی مہدوی کا کہنا ہے کہ سید محمد جونپوری کی بعثت کا مقصد ہی ذکر خفی کی وضاحت تھا اور طریقت کی تکمیل تھا اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال:

    ذکر خفی کی ابتدا کب ہوئی کیا سید محمد جونپوری نے اس کی ابتدا کی ، ہمارے ہندوستانی مہدوی کا کہنا ہے کہ سید محمد جونپوری کی بعثت کا مقصد ہی ذکر خفی کی وضاحت تھا اور طریقت کی تکمیل تھا اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 21873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 779=236tl-5/1431

     

    ذکر خفی کا ثبوت قرآن وحدیث سے ہے، محمد جونپوری کو اس کا بانی کہنا صحیح نہیں قال تعالی: اِذْ نَادَی رَبَّہ نِدَاءً خَفِیًا وفي ہذا الآیة ذکر اللہ تعالی عبدہ صالحًا ورضي عنہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندے کو یاد فرمایا اور اس فعل یعنی مخفی یاد کرنے کو پسند فرمایا (تفسیر مظہری) وقال تعالیٰ: وَاذْکُرْ رَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَخِیْفَةً وَدُوْنَ الْجَہْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّْ وَالْاٰصَالِ وَلَا تَکُنْ مِنَ الْغَافِلِیْنَ (اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو دل میں گڑگڑاتا اور ڈرتا اور پکارسے کم آواز بولنے میں صبح اور شام کے وقتوں میں اور مت رہ بے خبر، وقال علیہ السلام خیر الذکر الخفي ?بہترین ذکر ذکر خفی ہے? قال في تفسیر المظہري: الثالث الذکر الخفي بالقلب والروح والنفس وغیرہا الذي لا مدخل فیہ بلسان وہو الذکر الخفي الذي لا یسمعہ الحفظة أخرج أبویعلی عن عائشة قالت قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لفضل الذکر الخفي الذي لا یسمعہ الحفظة سبعون ضعفًا إذا کان یوم القیامة جمع الہ الخلق لحسابہم وجاء ت الحفظة بما حفظوا وکتبوا فیقول لہم انظروا ہل بقي لہ شيء ؟ فیقولون ما ترکنا شیئًا مما علمناہ وحفظناہ إلا وقد أحصیناہ وکتبناہ فیقول تعالی إن لہ حسنة لا تعلمہا وأخبرک بہ ہو الذکر الخفي قلت وہو الذکر لا انقطاع لہا ولا فتور لہا․ ?سوم قلب اور روح کے ساتھ ذکر خفی ہے یہ وہ ذکر ہے جس میں زبان کو کوئی دخل نہیں اور جسے کاتبین بھی نہیں سن سکتے۔ امام ابویعلی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس ذکر خفی کو ملائکہ کاتبین سن نہیں سکتے اسے غیر ذکر خفی پر ستر گنا زیادہ فضیلت ہے۔ قیامت کے روز جب اللہ تعالیٰ مخلوق کو حساب کے لیے جمع کرے گا اور کاتبین اپنی تحریریں پیش کریں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ دیکھو اس کی کوئی نیکی رہ تو نہیں گئی، وہ عرض کریں گے ہمیں جو معلوم ہوا سب لکھ لیا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اس کی ایک نیکی ایسی ہے جو تم نہیں جانتے وہ ذکر خفی ہے میں کہتا ہوں کہ ذکر خفی نہ منقطع ہوتا ہے نہ اس میں فتور آتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند