• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 608104

    عنوان:

    کیا زیادہ ذکر کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا کثرت سے ذکر کرنا نقصان دہ ہے ؟ اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 650-441/H=05/1443

     ذکر اللہ کی کثرت نقصان دہ نہیں ہے؛ البتہ کسی متبع سنت شیخ کامل سے ربط قوی پیدا کریں اور اس کی ہدایات پر عمل پیرا رہیں۔ ذکر اللہ وغیرہ کے لیے جو کچھ وہ مقرر فرمادیں اس کے مطابق ذکر کا اہتمام کریں تو ان شاء اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند