• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 159696

    عنوان: شہوت پر کنٹرول کیسے ہو؟

    سوال: حضرت میں ۱۸ سالہ لڑکا ہوں مجھ پر شہوت کا بہت غلبہ رہتا ہے ، میں نکاح کرنا چاہتا ہوں لیکن گھر والے ۴-۵ سال کے بعد ہی راضی ہوں گے ، میرا دل زنا کے لیے کہتا ہے لیکن میں یہ حرام کام نہیں کرنا چاہتا ہوں ، الحمدللہ نماز بھی پڑتا ہوں لیکن کیا کروں روزہ نہیں رکھ سکتا ، کام بہت کرنا پڑتا ہے اور طبعیت اچھی نہیں نہیں رہتی۔ براہ کرم کچھ بہتر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:760-605/sn=7/1439

    آپ خود یا کسی قابل اعتماد آدمی کے ذریعے بات کرکے والدین کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں اور جب تک وہ آمادہ نہ ہوں ذرا صبر سے کام لیں، شہوت کو ابھارنے والی چیزوں (مثلاً انٹرنیٹ کے استعمال اور تفریحی مقامات پر جانے) سے احتراز کریں، پنج وقتہ نمازیں نیز صبح وشام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ شہوت پر کنٹرول ہوجائے گی اور آپ گناہوں سے بچ جائیں گے۔ اگر ہوسکے تو قریب کے کسی متبع سنت شیخ اور بزرگ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند