• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 48178

    عنوان: سلسلہ چشتیہ ، قادریہ یا سہروردیہ کس مسلک کے ماننے والے ہیں

    سوال: (۱) میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ سلسلہ چشتیہ ، قادریہ یا سہروردیہ کس مسلک کے ماننے والے ہیں کیوں کہ نقشبندیہ سلسلہ مسلک دیوبند کو مانتے ہیں اورکیا چاروں سلسلے میں آزادی ہے کہ کسی بھی مسلکی فقہ کو مانے؟ (۲) شریعت میں منع کیاگیا ہے قبر پختہ کرنے کو تو پھر اولیاء اللہ کے مزارات کیوں جائز ہیں؟ چاروں سلسلے کے بزرگوں اور مریدوں کے نزدیک جب کہ علمائے حق دیوبند میں تو کسی ایک بزرگ کا بھی مزار نہیں ہے ؟ (۳) دیوبند کے سلسلے کا نام کیا ہے تصوف میں؟

    جواب نمبر: 48178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1426-1426/M=12/1434-U (۱) چاروں سلسلوں میں آزادی ہے کہ آدمی فقہی مسالک اربعہ میں سے جس مسلک کا بھی ماننے والا ہو، کوئی سلسلہ کسی ایک مکتبہ فکر والوں کے لیے لازم نہیں۔ (۲) اولیاء اللہ کے مزاروں اور قبروں کو بھی پختہ کرنا منع ہے، جائز کس نے کہا؟ (۳) کوئی مخصوص نام نہیں، اکابر دیوبند میں تصوف سے منسلک حضرات زیادہ تر سلسلہ چشتیہ سے تعلق رکھنے والے ہیں، بعض اکابر کو چاروں سلسلوں میں بیعت کی اجازت حاصل تھی۔ نوٹ: بعض اکابر دیوبند نقشبندی سلسلہ سے بھی متعلق تھے جیسے مفتی عزیز الرحمن صاحب قدس سرہ مفتی اول دارالعلوم دیوبند (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند