• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 608678

    عنوان:

    اللہ سے قرب کا ذریعہ

    سوال:

    اللہ کا قرب کیسے حاصل ہوگا کیونکہ اللہ رب العزت تو ہر انسان کے ساتھ ہر ٹائم موجود ہوتا ہے ؟اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہر ایک کو اللہ کا قرب حاصل ہے اس کی تھوڑی سی تفصیل بتا دیں۔

    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء

    جواب نمبر: 608678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:692-544/L=6/1443

     جب آدمی اپنے اندر سے رذائل (بری خصلتوں)مثلا: تکبر حسد غیبت وغیرہ کو دور کردے، اور اچھی خصلتیں اپنے اندر پیدا کرلے، حلال کو حلال جان کر اسے اختیار کرے اور حرام کو حرام جان کر اس سے بالکلیہ اجتناب کرے اس وقت اس کے اندر عبادات کی لذت پیدا ہوتی ہے اور وہ اللہ کا مقرب بنتاہے واور یہ چیزیں بالعموم کسی اللہ والے کی صحبت کے بغیر حاصل نہیں ہوتیں ؛ اس لیے ؛ اس لیے اگر آپ کے قریب کوئی متبع سنت بزرگ ہوں تو آپ ان کی خدمت کو لازم پکڑیں اور ان کے بتائے ہوئے معمولات پر عمل کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند