• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 604344

    عنوان:

    پیر اور مرید كی تعریف؟

    سوال:

    پیر اور مرید کیا ہے ، یہ سب شریعت میں ہے؟ یہ نہیں تفصیل سے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 952-714/H=08/1442

     جس شخص کے اخلاقِ رذیلہ (تکبر، حسد، بغض، ریا و نمود حب جاہ وحب مال وغیرہ) کی اصلاح ہوگئی اور اخلاقِ فاضلہ (سخاوت ، شجاعت، اخلاص، توکل وغیرہ) نیزاعمال صالحہ میں رسوخ کا درجہ اس کو حاصل ہوگیا اتباع سنت و احکام شرع کا پابند ہوگیا اور اس پر کسی متبع سنت شیخ کامل نے اعتماد کیا اور اس کو اجازت دیدی کہ اخلاق رذیلہ کی اصلاح اور اخلاق فاضلہ کے حصول میں مسلمانوں کی خدمت انجام دیا کرو ایسا شخص پیر ہے اور جس کی اصلاح اس سے متعلق ہے وہ مرید ہے اور یہ امور قرآن کریم اور حدیث شریف سے ثابت ہیں۔ تعلیم الدین ایک چھوٹی سی کتاب ہے کتب خانوں میں قیمتاً دستیاب حضرت اقدس مولانا اشرف علی صاحب رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اس میں تفصیل ملاحظہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند