• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 602028

    عنوان:

    حضرت ! امام ابو حنیفہ  امام ابویوسف  کو درس کے دوران کیوں نہیں دیکھتے تھے ؟

    سوال:

    امام ابو حنیفہ  امام ابویوسف  کو درس کے دوران کیوں نہیں دیکھتے تھے ؟ اس کی وجہ کیا ہے ؟ اس کے تحت جو واقعہ ہے ازراہِ کرم ارسال فرماکر شکر گزار فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 462-334/H=05/1442

     یہ واقعہ حضرت امام محمد رحمہ اللہ تعالی کا ہے، امام ابو یوسف رحمة اللہ تعالی علیہ کا نہیں ہے۔ امام محمد رحمہ اللہ اُس وقت صبیح الوجہ یعنی خوبصورت نوجوان تھے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اپنے کمالِ تقوی کی وجہ سے بغرضِ حفاظتِ نظر امام محمد رحمہ اللہ کو نہ دیکھتے تھے اور بوقت درس اپنے پیچھے یا ستون کی آڑ میں بٹھاتے تھے۔ قال فی التاترخانیة وکان محمد بن الحسن صبیحا وکان ابوحنیفة رحمہ اللہ یجلسہ فی درسہ خلف ظہرہ او خلف ساریة مخافة خیانة العین مع کمال تقواہ اھ (کتاب الحظر والإباحة من رد المحتار: 9/525، مطبوعہ: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند