• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 604342

    عنوان:

    ناپاکی کی حالت میں ذکر كرسكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    اگر احتلام ہوجائے تو اس حالت میں ذکر کر سکتے ہیں (ناپاک حالت میں)؟ بعض اوقات گھر میں پانی نہیں ہوتا ۔ رہنمائی فرمائیں ۔جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 604342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:863-652/L=9/1442

     جی ہاں! احتلام کی حالت میں ذکر کرسکتے ہیں ؛ البتہ محتلم کے لیے زبان سے قرآن کی تلاوت کرنا جائز نہیں ۔

    (ولا بأس) لحائض وجنب (بقرائة أدعیة ومسہا وحملہا وذکر اللہ تعالی، وتسبیح) وزیارة قبور (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 293)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند