• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 179776

    عنوان:
    رجال الغیب سے كون لوگ مراد ہیں؟

    سوال:

    محترم علماء کرام ۔ رجال الغیب سے کون لوگ مُراد ہیں؟ دین یا تصوف میں اِن کی کیا حیثیت ہے ؟ اِن کا کیا سیاق وسباق ہے ؟ یہ کس طرح چُنے جاتے ہیں اور کس طرح اِن کا تعین ہوتا ہے ؟ اِن کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں؟ کیا اِن کو بھی موت آتی ہے ؟ یا بعد از مرگ یہ اللہ کی عنایت سے اِس فانی دنیا میں تصرف کرتے ہیں؟ نیز یہ بتائیں کہ غوث، قُطب، ابدال ، قلندر ، افراد، نُجباء، اوتاد، نقباء وغیرہ سے کون لوگ مراد ہیں؟ کیا یہ بھی رجال الغیب ہی ہیں؟ کچھ مشہور رجال الغیب کے نام بتا دیں۔ آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

    جواب نمبر: 17977609-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 25-15/M=01/1442

     رجال الغیب کا لفظ آپ نے کہاں دیکھا یا پڑھا ہے؟ پوری بات یا عبارت مع مکمل حوالہ نقل کرکے پھر جو پوچھنا چاہتے ہیں وہ سوال لکھیں، سوال کا پہلا جز بہت مبہم ہے، اس لیے واضح طور پر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند