• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 62945

    عنوان: مراقبہ کا شرعی حکم کیا ھے دلائل سے آگاہ کریں ۔

    سوال: مراقبہ کا شرعی حکم کیا ھے دلائل سے آگاہ کریں ۔ عین نوازش ھوگی ۔

    جواب نمبر: 62945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 243-243/M=3/1437-U مراقبہ یعنی دل سے ہروقت یہ دھیان رکھے کہ اللہ تعالیٰ کو میری تمام چیزوں کی خبر ہے، وہ ظاہر سے بھی واقف ہے اور باطن سے بھی، یَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُورُ (القرآن) کوئی بھی عمل کرے دل میں یہ خیال جمائے رکھے کہ اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے، مراقبہ سے اللہ تعالیٰ کا استحضار نصیب ہوتا ہے برائیوں سے بچنے کی توفیق ہوتی رہتی ہے اور نیکیوں کو خوب اچھی طرح بجالانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے یہ تزکیہ کا ایک طریقہ ہے جو مستحسن ہے، روحانی معالجین (بزرگان دین) اس کی تجویز فرماتے ہیں جو شخص کسی پیر ومرشد کی جانب منسوب ہو اس کو اپنے شیخ کی ہدایت کردہ مراقبے کو اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند