• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 52941

    عنوان: ذکر و ازکار

    سوال: کیا میں ایسا کر سکتا ہوں کہ فجر کی نماز مسجد میں جماعت سے پڑھنے کے بعد جو تسبیحات اور ذکر و اذکار وغیرہ کرنے ہوتے ہیں وہ اپنے گھر آ کرکر لیا کروں؟ کیا ایسا کرنے پر میرے ثواب میں یا قبولیت میں کوئی کمی تو نہیں آئے گی؟

    جواب نمبر: 52941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 991-828/H=7/1435-U ثواب اور قبولیت میں تو اس کی وجہ سے کچھ کمی نہ ہوگی، البتہ فجر کی نماز کے بعد اسی جگہ کہ جہاں نماز فجر پڑھی ہے سورج نکلنے تک بیٹھنے کی جو فضیلت ہے وہ حاصل نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند