• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 605827

    عنوان:

    ذكر سے كیا میراد ہے؟

    سوال:

    دعوت تبلیغ کی ہر مجلس کے شروع میں جو ذکر کی فضیلت کی احادیث دین کی مجلس کے فضیلت کے تحت بیان کرنا کیا صحیح ہے؟اگر یہ صحیح نہیں ہے تو کونسی حدیث دین کی مجلس کی فضیلت کے لیے بیان کی جائے؟

    جواب نمبر: 605827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1293-878/B=01/1443

     ذکر کا مفہوم شریعت میں عام ہے، اللہ تعالی کو یاد کرنا، اس کی عبادت کرنا، دینی علوم حاصل کرنا، یا دینی مجالس میں شرکت کرنا سب کو شامل ہے۔ تبلیغی حضرات اگر کوئی خاص ذکر کی فضیلت دینی مجلس کی فضیلت کے لئے بیان کرتے ہیں تو اس کو لکھ کر دوبارہ معلوم کرسکتے ہیں۔

    قولہ: أہل الذکر: یتناول الصلاة وقراء ة القرآن وتلاوة الحدیث وتدریس العلوم ومناظرة العلماء ونحوہا؟ فالحدیث أعم من الترجمة۔ حاشیة البخاری، کتاب الدّعوات، ص: 948۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند