• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 40338

    عنوان: بیعت

    سوال: ہمارے شہر میں سب دیوبندی ہیں، آج کل ایک صاحب امین الدین پاشا لوگوں کو بیعت کرا رہے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں یہ کون ہیں ان پر بیعت کرنا صحیح ہے؟ مہربانی کرکے رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 40338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1237915/D=9/1433 ہم امین الدین پاشا کو نہیں جانتے، مقامی معتمد علمائے کرام سے مشورہ کریں۔ بیعت ہونے سے قبل یہ تحقیق کرلینا ضرور ی ہے کہ وہ خود شریعت اور سنت کے پابند ہوں، سنت کے مطابق بیعت کرتے ہوں۔ ان کی مجلس میں بیٹھ کر آخرت کی طرف رغبت پیدا ہو اور دنیا سے میلان کم ہو۔ لالچی، دنیا دار، بدعتی نہ ہوں اور کسی مستند شیخ کامل کی صحبت میں رہ کر اصلاح وتزکیہ کرایا ہو اور بیعت کرنے کی اجازت انھیں حاصل ہوئی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند