• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 602087

    عنوان:

    مشت زنی سے کیسے چھٹکارہ حاصل کریں۔

    سوال:

    مشت زنی سے کیسے چھٹکارہ حاصل کریں۔

    جواب نمبر: 602087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:373-286/N=5/1442

     مشت زنی انتہائی خبیث اور گندی حرکت ہے اور صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے؛ بلکہ مشت زنی کا عادی عام طور پر بالآخر نکاح کے قابل نہیں رہتا؛ لہٰذا س خبیث عادت سے چھٹکارے کے لیے بہت زیادہ فکر اور کوشش کی ضرورت ہے اور سب سے بڑی کوشش سچی ہمت اور پختہ عزم وارادہ ہے، یعنی: آدمی یہ طے کرے کہ کچھ بھی ہوجائے، وہ یہ گندی حرکت نہیں کرے گا اور اس گندی حرکت کے جو اسباب ہیں، اُن سے بھی بچے، مثلاً تنہائی تو حتی الامکان تنہائی سے گریز کرے اور خوف خدا پیدا کرے اور اللہ تعالی سے خوب رو رو کر دعا بھی کرے۔ اگر کوئی شخص بھر پور ہمت اور کوشش کے ساتھ اس گندی حرکت سے بچنے کا پختہ عزم وارادہ کرے گا اور اللہ تعالی سے دعا بھی کرے گا تو إن شاء اللّٰہ ضرور اِس گندی عادت سے نجات پائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند