• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 608349

    عنوان:

    ذکر اللہ سے قلب کو اطمینان حاصل ہوتا ہے

    سوال:

    سوال : : مجھ سے سوئی، خون اور گوشت، تلور، چکو، دیکھ کے بوہت زادہ در لگتا ہے اور مجھے چکر آنا لگتا ہے ۔ مائی شہادت کی تمنا دل میں رکھتا ہوں، پر میرے دل میں چیزوں کا بہت خوف ہے ۔ نہ چاہتے ہوئے بھی خوف زادہ ہو جاتا ہوں ، اللہ سے بزدلی دور ہونے کی دعا بھی کرتا ہوں ،اور ایسے ڈر سے مجھے لگتا ہے کہ میں صرف اوپر سے مسلمان ہوں، اندر سے نہیں ہے ) اور در لگتا ہے کہ بات میرے ختم ایمان پر ہوگی یا نہیں؟ مجھے کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں۔ بزدلی دور کرنے کا

    جواب نمبر: 608349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 579-424/D=05/1443

     قلب میں رِقت ہونے کی علامت ہے جو اچھی بات ہے۔ نمازوں کا اہتمام کریں گناہوں سے بچیں ذکر اللہ کی کثرت رکھیں، اَلاَ بِذِکْرِ اللَّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ۔ خوب سمجھ لو کہ اللہ کے ذکر میں ایسی خاصیت ہی ہے کہ اس سے دل کو اطمینان ہوجاتا ہے۔ سورہ الم نشرح کی تلاوت صبح شام کیا کریں۔

    جب آپ دعا کرتے ہیں تو آپ اندر سے بھی مسلمان ہیں وسوسہ کا شکار نہ ہوں خاتمہ بالخیر کی دعا کرتے رہا کریں۔ اللہم إني أسألک عیشة نقیةً میتة سویة مرداً غیر مخزی ولا فاضح۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند