• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 162550

    عنوان: ایسی کون سی صفات ہیں جن سے انسان دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکے

    سوال: ایسی کون سی صفات ہیں جن سے انسان دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکے ، ایک وجیہ شخصیت بن سکے ، ہمارے ایک دوست(جس نے ابھی انجینئرنگ کی پڑھائی مکمل کی ہے ) نے ہم سے یہ بتایا ہے کہ جب وہ کسی نئے شخص سے ملتا ہے تو وہ اس کو صحیح جوابات نہیں دے پاتا، آواز دب جاتی ہے ، حوصلہ پست ہو جاتا ہے ، جب کوئی مسئلہ لاحق ہوتا ہے تو فوراً بہترین فیصلہ لینے پر قادر نہیں ہے ، اور جب وہ کوئی فیصلہ لے لیتا ہے تو بعد میں سمجھ آتا ہے کہ کیا صحیح تھا اور مینے کیا غلط فیصلہ لے لیا ہے ، اگر کوئی اسے دھمکا دیتا ہے تو وہ مرعوب ہو جاتا ہے ، صحیح جواب دینے کی ہمت نہیں کرتا، وہ کیا صفات ہیں جو انسان کو ہمہ جہت بناتی ہیں اور صحیح وقت پر زندگی کے مختلف گوشوں میں بالکل نپا تلا فیصلہ لینے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں، اسلاف علمائے کرام(مثلا شاہ ولی اللہ دہلوی امام قاسم اننانوتوی، مالانا مدنی علامہ انور شاہ کشمیری ) کی وہ کیا صفات تھی کہ وہ زبردست شخصیت کے مالک تھے اور پوری دنیا آج ان کی تعلیمات، تشریحات اور آثاروبقیات سے استفادہ کر رہی ہے ۔ برائے کرم ہمیں بھی وہ راستہ بتائیں جن پر چلکر اسلاف علمائے کرام جیسا بنا جا سکے ۔

    جواب نمبر: 162550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1515-1276/sd=1/1440

     دنیا و آخرت میں سرخ روئی اور کامیابی کے حصول کے لیے چند صفات اپنی زندگی میں لانا ضروری ہیں : بقدر ضرورت علم دین کا حصول ، فرائض اورواجبات کا اہتمام ،محرمات اور گناہوں سے پرہیز، اخلاق حمیدہ سے آراستگی،ہر چیز میں اتباع سنت کا اہتمام، انفرادی معاملات میں خیر خواہ اور مخلص افراد سے مشورے کا اہتمام، کسی اللہ والے متبع سنت شخصیت کی راہنمائی اور ہدایات کی پابندی وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند