• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 600764

    عنوان: تواضع کی حقیقت كیا ہے؟

    سوال:

    تواضع کا معتدل انداز کیا ہے ؟کیونکہ عام طور پر لوگ افراط و تفریط کا شکار ہو جاتے ہیں ۔مثلا کوئی ذی علم ہے یا بزرگ ہے جب اس کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ مجھے تو کچھ نہیں آتا میں بزرگ نہیں ہوں،کیا اس میں نعمت کی ناشکری ہوتی ہے ؟ براے کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 133-97/M=03/1442

     تواضع کی حقیقت عاجزی و انکساری ہے یعنی دل سے اپنے آپ کو کمتر و حقیر سمجھنا۔ اگر کوئی عالم یا بزرگ ہونے کے باوجود اللہ کے واسطے خود کو طالب علم یا خاکسار تصور کرے اور اعلیٰ ہونے کے باوجود ادنیٰ ظاہر کرے تو یہ تواضع ہے جو شریعت میں صفت محمود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند