• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 35135

    عنوان: کیا خانقاہی نظام جو آجکل چل رہا ہے یہ ترتیب صحیح ہے؟

    سوال: کیا خانقاہی نظام جو آجکل چل رہا ہے یہ ترتیب صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 35135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1915=1141-11/1432 آپ کا مقصد کس خانقاہی نظام اور ترتیب کا حکم معلوم کرنا ہے، تفصیل سے لکھیں۔ خانقاہوں کا قیام زمانہٴ قدیم سے چلا آرہا ہے، خانقاہی تزکیہٴ نفس، اصلاحِاخلاق اور نسبت باطنی حاصل کرنے کے لیے قائم کی جاتی رہی ہیں ان میں کچھ مماثلت صفہٴ مسجد نبوی سے بھی پائی جاتی ہے جو مذکورہ بالا مقاصد کا اصل مرکز ہے۔ بزرگان دین نے ان مقاصد کی تحصیل کے لیے علاحدہ جگہیں متعین فرمائیں جو مرکز تزکیہ واحسان ہواکرتی تھی، اور خانقاہ کے نام سے یاد کی گئی۔ آج بھی اصلاحِ باطن، درستگی اخلاق اور تحصیل نسبت احسان کی غرض سے لوگ مشائخ کی خدمت میں جاتے ہیں اور نسبت احسان کی تحصیل کرتے ہیں۔ مشائخ طریقت سالکین کے لیے ذکر وفکر، مراقبہ، محاسبہ، تعلیم وتذکیر کے لحاظ سے کوئی ترتیب بناتے ہیں اور نظام الاوقات متعین کرکے ضبط اوقات کرتے ہیں، اگر اس میں کوئی امر خلافِ حکم شرع نہیں ہے تو ایسا نظام وترتیب بنانے میں حرج نہیں بلکہ مفید ہے، جس طرح کسی بھی نظام کے منتظم کے لیے اہلیت شرط اولین ہے، وہ شرط یہاں بھی ضروری ہوگی، ورنہ نااہل سے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند