• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 611057

    عنوان: کیا ذکر جہری کے ساتھ دف بجانا جائز ہے؟ 

    سوال:

    سوال : کیا ذکر جہری کے ساتھ دف بجانا جائز ہے؟ یا صرف ذکر کے ساتھ دف بجانا جائز ہے؟ براۓ مہربانی وضاحتاً رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 611057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 979-822/B=09/1443

     اللہ كا ذكر كرنا عبادت ہے‏، عبادت وہی كہلاتی ہے جو صرف اللہ كے لیے ہو‏، دوسروں كو دكھانے اور جتانے كے لیے نہ ہو۔ ذكر اللہ كے ساتھ دف بجانا یہ اپنے ذكر كی تشہیر ہے اور لوگوں كو جتانے كے لیے ہے اس كو ریا كہا جاتا ہے ریا كے ساتھ كوئی عمل كیا جائے تو اللہ تعالی اس سے ناخوش ہوتا ہے اور اس كا اجروثواب عطا نہیں فرماتا ہے۔ اس لیے ذكر جہری ہو یا ذكر سری ہو كسی كے ساتھ دف بجانا تو جائز نہیں۔ اللہ كے یہاں عمل قابل قبول نہ ہوگا‏، نہ اس پر كوئی ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند