متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 2521
کیا کسی اللہ کے ولی کی بات کرنا ٹھیک ہے؟ وہ اللہ کا ولی کسی اور شہر میں رہتے ہیں بیعت کرنے والے دوسرے علاقے میں رہتے ہیں ۔ بیعت کس طرح سے کرنی چاہئے؟
کیا کسی اللہ کے ولی کی بات کرنا ٹھیک ہے؟ وہ اللہ کا ولی کسی اور شہر میں رہتے ہیں بیعت کرنے والے دوسرے علاقے میں رہتے ہیں ۔ بیعت کس طرح سے کرنی چاہئے؟
جواب نمبر: 2521
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1707/ ب= 1707/ ب
بیعت تو خط و کتابت سے بھی ہوسکتی ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ بیعت کسی اپنے قریبی علاقہ کے عالم سے ہو۔ پہلے وہاں جاکر حاضری دے کچھ دن گذارے اور اعمال و اخلاق اور طریقہٴ اصلاح کو اور ان کے معمولات کو دیکھے اگر دل میں ان کا تقوی، اتباعِ نست اور ان کا طریقہٴ اصلاح بیٹھ جائے تو پھر ان کے ہاتھ میں ہاتھ دیدے، یعنی ان سے بیعت ہوجائے اوران سے اپنی اصلاح کرتا رہے اور ہرماہ میں ان کے پاس آتا جاتا رہے اوراپنے احوال و کوائف سے انھیں آگاہ کرتا رہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند