• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 162658

    عنوان: دین میں استقامت حاصل کرنے کا طریقہ

    سوال: حضرت، میرے اعمال میں استقامت نہیں ہے، کیا کروں، کوئی عمل بتائیں؟

    جواب نمبر: 162658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1297-1092/sd=11/1439

     دین میں استقامت حاصل کرنے کے لیے ہمت سے کام لیں، اخلاص سے عمل کریں، ذکر کا اہتمام کریں ، مولانا مثنوی فرماتے ہیں : استقامت گر ہمی داری عزیز۔ رو رو اے جاں زود کن ذکرِ عزیز، یعنی اگر تو استقامت چاہتاہے تو جا اور ذکر کا اہتمام کر، ناغہ مت کر۔ استقامت گر ہمی خواہی برو۔ ذکر کن در راہِ گمراہی مرو( معارف مثنوی ) یعنی : استقامت اگر چاہتے ہو تو جاوٴ اور ذکر کرو اور گمراہی میں نہ پڑو، اس کے لیے کسی متبع سنت اللہ والے کی صحبت اور راہبری ضروری ہے ، اس سے انشاء اللہ استقامت کی دولت مل جائے گی ، فرض نمازوں کے بعدیہ دعا کثرت سے مانگا کریں : یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اکثریہ دعا مانگا کرتے تھے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند