• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 17546

    عنوان:

    کچھ دنوں سے مجھے ہر وقت موت کا خیال آتا رہتا ہے کہ مر جاؤں تو کتنا سکون آجائے لیکن دوسرے ہی لمحے یہ خیال آجاتا ہے کہ میرے اعمال میں ایسا کچھ نہیں کہ جس کی وجہ سے میں سکون سے مر سکوں۔ کوئی ایسا عمل بتائیں کہ جس سے اعمال نامہ وزنی ہو جائے او رکم وقت میں زیادہ اجر مل جائے کیوں کہ میں اپنی موت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں کہ قبر کی زندگی بھی اچھی ہو او رآخرت میں بھی دکھ اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2181=1748-11/1430

    آپ لباس میں رہن سہن میں سادگی کو اختیار کریں، ہرمعاملہ میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں، تقویٰ، طہارت، تواضع، انکساری، سخاوت کو لازم پکڑلیں، عبادات اور ادائے حقوق میں درجہٴ کمال کو حاصل کرنے میں سعی بلیغ کرتی رہیں، فضائل اعمال بالخصوص حصہ دوم (فضائل صدقات) بہشتی زیور، حیات المسلمین، جزاء الاعمال، تعلیم الاسلام کا مطالعہ کثرت سے کیا کریں، رات کو باوضو پاک بستر پر جب مطابق سنت سونے کا ارادہ کیا کریں تو رات دن کے اعمال کا اپنے نفس سے محاسبہ کرلیا کریں جو نیک اعمال ہوئے ان پر اللہ کا شکر ادا کیا کریں، اور جو کوتاہی معلوم ہو اس کو دور کرنے کی فکر کیا کریں اس پر مداومت سے ان شاء اللہ اعمال میں وزن پیدا ہوگا، شرور وفتن سے حفاظت ہوگی، دنیا و آخرت کی راحت نصیب ہوگی، اعمال صالحہ میں دلجمعی مرحمت ہوگی، اللہ پاک آپ کو جمیع مقاصد حسنہ میں پوری کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند