عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 21082
کیا امام مسلم شافعی تھے؟ امام ابو داؤد اور دیگر محدثین کا مذہب جاننا چاہتا ہوں؟
کیا امام مسلم شافعی تھے؟ امام ابو داؤد اور دیگر محدثین کا مذہب جاننا چاہتا ہوں؟
جواب نمبر: 2108201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 657=534-4/1431
کچھ حضرات امام مسلم کو مجتہد اور کچھ حضرات شافعی بتاتے ہیں، امام ابوداوٴد کے بارے میں بھی اختلاف ہے، کچھ لوگ انھیں شافعی اور کچھ حنبلی بتاتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مسئلہ یہ ہے کہ ایک
لڑکے کو ایک لڑکی پسند ہے مگر اس لڑکے کی امی نے اس لڑکے کو صرف ایک مرتبہ دودھ
پلایا ہے۔ تو حنفی مسلک میں یہ نکاح حرام ہے جب کہ دوسرے مسلک میں گنجائش ہے خاص
کر اہل حدیث میں اس لیے مسلک بدلنے کا پوچھا ہے۔ برائے کرم آپ سے درخواست ہے کہ
مجھے جلد سے جلد جواب دیں، جتنی جلدی ممکن ہو۔ آپ کا خادم محمد حیدر۔حوالہ نیچے
درج ہے:
کیا کوئی شخص اپنا
مسلک، حنفی سے کسی دوسرے میں تبدیل کرسکتاہے؟ فتوی: 955=955/م حنفی مذہب چھوڑکر
دوسرے مذہب کو کیوں اختیار کرنا چاہتا ہے؟ ایسی کون سی ضرورت درپیش ہے؟از:وقار علی
غفرلہ13/6/1430الجواب صحیح:حبیب الرحمن، محمود حسن بلند شہری، فخر الاسلام مفتیانِ
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
میں
ایک حنفی اور تبلیغی ہوں۔میرا قلق یہ ہے کہ میں تقلید کے بارے میں آپ کی ویب
سائٹپر مختلف سوال و جواب کو پڑھا ہوں کیوں کہ میں یہاں سعودی عربیہ میں بہت سارے
غیر مقلدین کا سامنا کرتا ہوں، مجھ کو آ پ کی ویب سائٹ پر قابل اطمینان اور مکمل
جواب نہیں مل سکا جو کہ میں ان غیر مقلدین کو دے سکوں۔برائے کرم مجھ کو کچھ کتابوں
کے نام بتادیں جس کو میں پڑھ سکوں اور اس بات کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کرسکوں
کہ حنفی غلط نہیں ہیں۔ آگے آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے تمام جواب کو تفصیل سے دیں
صرف ایک یا دو لائن کا جواب نہ دیں اس سے غیر مقلدین کو دارالافتاء پر انگلی اٹھا
نے کا موقع ملتاہے۔ اللہ ہمیں ان کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔آمین
کیا عورت اورمرد کی نماز میں کچھ فرق ہے؟
11084 مناظرایک حدیث میں آیا ہے کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے فلاح پاؤ گے۔ (۱)اس کی وضاحت کیجئے میرا مطلب ہے بہت سے صحابہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند منٹ گزارے کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرتد بھی ہوگئے تو اس حدیث میں کون سے صحابہ مراد ہیں؟ (۲)اورپھر کیا ان صحابہ کو ہی دیکھا جائے اورائمہ کرام کو چھوڑ دیں؟
9999 مناظرچاروں فقہی مسالک اختلاف کے باوجود صحیح کیوں؟
10811 مناظر