• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 36317

    عنوان: کیا حنفی مسلک پر چلنے والا شافعی مسلک کی اقتدا کر سکتا ہے یا نہیں اگر کر سکتا ہے تو کچھ تفصیل ہے؟

    سوال: کیا حنفی مسلک پر چلنے والا شافعی مسلک کی اقتدا کر سکتا ہے یا نہیں اگر کر سکتا ہے تو کچھ تفصیل ہے؟

    جواب نمبر: 36317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 117=69-2/1433 اگر طہارت وغیرہ کے مسائل میں مسلک حنفی کی رعایت ملحوظ رکھتے ہوں تو ایسے شافعی المسلک امام صاحب کی اقتدا میں حنفی کو نماز پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند