• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 16075

    عنوان:

    میں ایک حنفی اور تبلیغی ہوں۔میرا قلق یہ ہے کہ میں تقلید کے بارے میں آپ کی ویب سائٹپر مختلف سوال و جواب کو پڑھا ہوں کیوں کہ میں یہاں سعودی عربیہ میں بہت سارے غیر مقلدین کا سامنا کرتا ہوں، مجھ کو آ پ کی ویب سائٹ پر قابل اطمینان اور مکمل جواب نہیں مل سکا جو کہ میں ان غیر مقلدین کو دے سکوں۔برائے کرم مجھ کو کچھ کتابوں کے نام بتادیں جس کو میں پڑھ سکوں اور اس بات کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کرسکوں کہ حنفی غلط نہیں ہیں۔ آگے آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے تمام جواب کو تفصیل سے دیں صرف ایک یا دو لائن کا جواب نہ دیں اس سے غیر مقلدین کو دارالافتاء پر انگلی اٹھا نے کا موقع ملتاہے۔ اللہ ہمیں ان کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔آمین

    سوال:

    جواب نمبر: 16075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1483=1185/1430/ل

    بالعموم سائل عامی ہوتے ہیں اس لیے ان کو دلائل سے قطع نظر اصل حکم بتلادیا جاتا ہے، اور اگر سوال کسی عالم کا ہے تو یہ اس کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ دلائل تلاش کرلے، سارے دلائل کتابوں میں موجود ہیں۔ بنابریں جواب دلائل سے تعرض کیے بغیر مختصر لکھ دیا جاتا ہے، اگر آپ تقلیدکے سلسلے میں جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو [الکلام المفید فی اثبات التقلید] موٴلف مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب اس سلسلے میں سب سے اچھی کتاب ہے، اسی طرح غیرمقلدوں کے سوالات کے جوابات کے لیے [مطالعہٴ غیرمقلدیت]، [رد غیر مقلدیت]، [ادلہٴ کاملہ] وغیرہ کا مطالعہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند