• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 36330

    عنوان: کون حق پر ہے

    سوال: کیا چاروں اماموں میں سے ایک ہی امام حق پر ہیں؟(امام ابوحنیفہ ، امام شافعی ، امام مالک ، امام احمد رحمہم اللہ )کیوں کہ ایک بیان میں مفتی محمدسعید پالنپوری صاحب سے جب سوال کیا گیا کہ جب چاروں امام حق پر ہیں تو چاروں مذاہب میں سے جو جس بات پر عمل کرنا چاہے کرسکتاہے تو مفتی صاحب کا جواب تھا کہ چاروں امام حق پر ہیں مگر علی سبیل البدلیہ حق پر ہیں۔ یہ قیامت کے روز معلوم پڑے گا کہ حق پر کون ہے؟ جو مجتہدین قیامت کے دن غلط ثابت ہوں گے ان کو ایک نیکی اور جو صحیح ہوں گے ان کو دوگنا نیکی ملے گی۔

    جواب نمبر: 36330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 539=539-3/1433 چاروں امام حق پر ہیں، مگر ایک مسلک کی پابندی اس لیے ضروری ہے تاکہ آدمی خود غرضی کا شکار نہ ہوجائے اور خواہشات کی پیروی میں نہ پڑجائے کیوں کہ اگر یہ آزادی حاصل ہو کہ جو جس مذہب پر عمل کرنا چاہے کرے تو نفس بے قید ہوجائے گا اور جس مسلک کا جو مسئلہ اس کی پسند اور خواہش کے مطابق ہوگا اس کو اختیار کرلے گا، حضرت مفتی صاحب کی بات درست ہے، جو جس امام کا مقلد ہے اس کو یہ اعتقاد رکھنا چاہیے کہ اس کے امام کامسلک راجح اوردوسرے کا مرجوح ہے۔ اور یہ قیامت کے دن معلوم ہوگا کہ کس امام کا اجتہاد صواب ہے اور کس کا خطا پر مبنی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند