• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 19728

    عنوان:

    میں حنفی ہوں، چار سال سے خلیج میں رہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہم صرف ایک مذہب پر کیوں عمل کرتے ہیں جب کہ چاروں مذہب صحیح ہیں۔ اگر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے میں شافعی مذہب پر عمل کروں طویل سفر کے دوران تو کیا یہ درست ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 319=319-3/1431

    ایک فقہ کی پیروی کرنے میں اتباع ہویٰ سے تحفظ اور نفس کی بے قیدی وآزادی سے امن وسلامتی ہے۔ اس لیے ایک مذہب پر عمل کرتے ہیں، مغرب وعشاء ایک ساتھ جمع کرکے پڑھنا صرف حج کے موقع پر حاجیوں کے لیے مزدلفہ میں ہے، اس کے علاوہ سفر کی وجہ سے درست نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند