عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 606833
کیا عورت اورمرد کی نماز میں کچھ فرق ہے؟
سوال : یو ٹیوب پر غیر مقلدین سے متاثر ہو کر عورتیں مردوں کی طرح نماز پڑھنے لگتی ہیں ۱- جو عورتیں سجدہ مردوں کی طرح کرتی ہیں کیا ان کی نماز صحیح ہوگی؟ ۲- کیا کسی صحیح حدیث سے عورتوں کا مردوں کی طرح نماز پڑھنا ثابت ہے ؟ ۳- جن احادیث میں سمٹ کر نماز پڑھنے کا حکم ہے کیا وہ ضعیف روایات ہیں؟ ۴- اگر عورتوں کا مردوں کی طرح نماز پڑھنا غیر مقلدین کے علماء کی اجتہادی غلطی ہے تو جو عورتیں ان کے غلط اجتہاد پر عمل کریں گی کیا ان کو ثواب ملے گا؟ ۵- عورتوں اور مردوں کی نماز کا فرق کا احادیث کے حوالہ سے جواب عطا فرمائیں- اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔
جواب نمبر: 606833
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 258-241/B=03/1443
جس طرح طہارت اور حج کے کچھ مسائل مردوں سے مختلف ہیں اسی طرح نماز میں بھی ان کے کچھ مسائل مردوں سے مختلف ہیں۔ اس موضوع پر متعدد کتابیں بھی لکھی جاچکی ہیں اور یہی نہیں کہ یہ فرق صرف احناف کے یہاں ہے؛ بلکہ مالکیہ، حنابلہ اور شوافع کے یہاں بھی کچھ مسائل میں فرق ملتا ہے۔ کتب فقہ کی عبارت دیکھنی ہو یا احادیث دیکھنی ہو تو فتاوی دارالعلوم زکریا (افریقہ) کتاب جلد دوم کا مطالعہ کریں۔ جو عمل عورتیں یوٹیوب پر دیکھ کر کرتی ہیں وہ خلاف سنت ہے۔ غیرمقلدین نہ تو احادیث سے واقف ہیں نہ ہی ائمہ اربعہ کی فقہی کتابوں سے واقف ہیں، اس لئے ان کا عمل حجت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند