• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 58461

    عنوان: یزید کے حوالے سے اکابر علماء دیوبند کا موقف

    سوال: کیا یہ سچ ہے کہ یزید کے حوالے سے بانی دارلعلوم دیوبند مولانا قاسم نانوتوی ، مفتی رشید احمد گنگوہی اور کئی اکابرین کا موقف انتہائی سخت تھا جیسا کہ قاضی اطہر مبارکپوری نے اپنی کتاب علی و حسین میں لکھا ہے ؟ بعض نے اسے پلید بھی کہا ہے ۔ اگر یہ سچ ہے تو آپ نے یزید کیلئے رحمتہ اللہ علیہ کے الفاظ کیوں استعمال کیے ہیں ؟

    جواب نمبر: 58461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 543-438/D=5/1436-U اکابر کا موقف اس سلسلہ میں سکوت کا ہے، توضیح کے لیے امداد الفتاوی: ۵/۴۲۶ کا مطالعہ فرمائیں جس کی آخری سطروں سے پہلے یہ جملے بھی ہیں، پس توسط اس میں یہ ہے کہ اس کے حال کو مفوض بعلم الٰہی کرے اور خود اپنی زبان سے کچھ نہ کہے لأن فیہ خطر اور اگر کوئی اس کی نسبت کچھ کہے تو اس سے کچھ تعرض نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند