• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57376

    عنوان: كیا خلع صحیح ہونے كے لیے مرد كا راضی ضروری ہے؟

    سوال: میری بہن کی شادی ہوچکی ہے اور اس کے دو بچے ہیں اور وہ تین سال سے علیحدہ ہوگئی ہے اور خلع چاہتی ہے۔ میں نے قاضی کے ذریعہ سے خلع کی درخواست دی ہے لیکن ایسا نہیں کرسکے کیوں کہ وہ ہمیشہ شراب پی کر مست رہتے ہیں اور قاضی کے خلع کے خط کو قبول نہیں کررہے ہیں اس لیے ہم خلع لینے سے معذور ہیں۔ براہ کرم بتائیں کہ خلع کے لیے کیا کریں؟

    جواب نمبر: 57376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 331-332/L=3/1436-U

    خلع زوجین (میاں بیوی) کی رضامندی سے ہوتا ہے، اگر شوہر خلع کو منظور نہ کرے تو خلع کا تحقق نہ ہوگا؛ البتہ اگر شوہر متعنت ہو تو ایسی صورت میں آپ اپنا مسئلہ مقامی شرعی پنچایت میں لے جاکر حل کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند