• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 20048

    عنوان:

    حاملہ لڑکی کو اس کا شوہر لکھ کر طلاق بھیجتا ہے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟

    سوال:

    حاملہ لڑکی کو اس کا شوہر لکھ کر طلاق بھیجتا ہے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 20048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 331=331-3/1431

     

    حالت حمل میں دی گئی طلاق بھی واقع ہوجاتی ہے اور تحریری طلاق بھی پڑجاتی ہے، لہٰذا اگر شوہر اقرار کرتا ہے کہ میں نے طلاق نامہ لکھ کر یا لکھواکر بھیجا ہے یا اس پر شرعی شہادت قائم ہے تو حسب تحریر اس کی بیوی پر طلاق ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند