• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 605969

    عنوان:

    طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا سامنے موجود ہونا ضروری کیوں نہیں؟

    سوال:

    طلاق کے سلسلے میں. میں نے ایک مسئلہ پڑھا تھا کہ ( *طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا سامنے موجود ہونا ضروری نہیں ہے*) بس مذکورہ بالا مسئلہ کی علت معلوم کرنا برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 8-6/B=01/1443

     نکاح میں عاقدین یا ان کے ولی یا وکیل کا مجلس میں موجود رہنا ضروری ہے، کسی ایک کی بھی غیرموجودگی سے نکاح منعقد نہیں ہوگا، لیکن چونکہ طلاق کا اختیار صرف مرد کو ہے، عورت کو نہیں، اس لئے اس کا موجود ہونا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند